اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد - ارنا - اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر خطے میں امن و سلامتی کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے آج بروز اتوار ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جو پورے خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اور غدار عناصر، بین الاقوامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر، خطے کی سلامتی کو نشانہ بنارہے ہیں۔

ایرانی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس ناخوشگوار واقعہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام  (جس نے گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں غیر ملکیوں کی جانیں لے لی ہیں)، کے خاتمے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر نے بھی اپنے 8 شہریوں کی ہلاکت پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں اور اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .